22 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کے حامیوں پر حملے ۶ افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مرسی کے حامیوں پر ہونے والے حملے میں 6افرادہلاک ہوئے۔

ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مرسی کے حامیوں پر پہلا حملہ النھضہ اسکوائر پر اور دوسرا حملہ نصر پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا۔ مرسی کے حامیوں پر فائرنگ اور شیلنگ اس وقت ہوئی جب وہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ ہونے والی فائرنگ اور شیلنگ سے 6افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے جبکہ بلوائیوں کی جانب سے مظاہرین کی کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف آئے دن مظاہرے ہو رہے ہیں اور اب تک ہونے والے مظاہروں اور پرتشدد واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲